گلبرگہ18؍اپریل (راست ):جناب عبدالقیوم سالار جنگ کی اطلاع کے بموجب
19؍اپریل کو سماع خانہ بارگاۃ حضرت شیخ دکن علیہ الرحمہ شیخ روضہ گلبرگہ
میں ایک روزہ عظیم الشان جشن شیخ دکن زیر سرپرستی تقدس مآب صوفئ باصفا
حضرت شیخ شاہ محمد تاج الدین جنیدی صاحب قبلہ سجادہ نشین بارگاۂ حضرت شیخ
دکن ؒ اور زیر صدارت فضیلت مآب ڈاکٹر حضرت شیخ شاہ محمد افضل الدین جنیدی
المعروف سراج بابا صاحب قبلہ خلف اکبر حضرت سجادہ نشین بارگاۂ شیخ دکن علیہ
الرحمۃ بصد عقیدت و احترام منعقد کیا جارہا ہے ۔مہمانانِ خصوصی کی حیثیت
سے فضیلت مآب حضرت سیّد شاہ حسام الدین حسینی عر ف ہاشم قبلہ پیر سجادہ
نشین آستانہ حضرت تیغ برہنہؒ ، تقدس مآب حضرت سیّد شاہ ہدایت اللہ قادری
صاحب قبلہ سجادہ نشین آستانہ حضرت سیّد شاہ حیات اللہ بادشاہ قادری ؒ ،
تقدس مآب حضرت سیّد شاہ سراج الدین حسینی صاحب قبلہ سجادہ نشین آستانہ
حضرت
کٹہ نوازؒ ناگورہ شریف ، فضلیت مآب حضرت سیّد شاہ خلیل اللہ حسینی صاحب
قبلہ برادر سجادہ نشین گلسرم شریف شرکت فرمائیں گے۔
عظیم الشان جشن شیخ دکن سے حضرت مولانا ڈاکٹر سید محمد تنویر الدین خدا
نمائی و افتخاری صاحب قبلہ سابق صدر شعبۂ فارسی جامعہ نظامیہ حیدرآباد اور
حضرت مولانا مفتی محمد حسن الدین نقشبندی مفتی دارالافتاء حضرت شیخ دکن
علیہ الرحمہ خطاب فرمائیں گے۔ قبل ازیں بعد نماز عصر بارگاہ حضرت شیخ دکن ؒ
میں تقریب پرچم کشائی ’’ پرچم غوثیہ‘‘ عمل میں آئے گی۔ بعد نماز مغرب
تقریب اجتماعی شادیاں منعقد ہوں گی۔ بعد ازاں افتتاح لنگر خانجنیدیہ عمل
میں آئے گا۔ محفل سماع میں حیدرآباد کے مشہور قوال حسین گروپ احسان حسین
خان ، عادل حسین خان نعتیہ و منقبتی کلام پیش کریں گے ۔ برادران اسلام و
مریدین و معتقدین سے کثیر تعداد میں شرکت کی پُر خلوص گذارش کی جاتی ہے ۔